کرکٹ کھیلتے بچوں میں تلخ کلامی ،فائرنگ، نوجوان مارا گیا

نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)کرکٹ کھیلتے بچوں میں معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔نارنگ کے محلہ مسلم پارک میں کرکٹ کھیلتے بچوں میں تلخ کلامی پراہل محلہ نے صلح کروا دی مگر دل سے رنجش دور نہ ہوئی اور سیف اللہ عرف عمر احمد نصیر نے عاصم نصیر کی ایما پر فائرنگ کردی جس سے15 سالہ اویس باقر شدیدزخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میں لاہور ریفرکردیاگیامگروہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ،قصاب برادری سراپااحتجاج بن گئی، ملزموں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔ نارنگ منڈی پولیس نے مقتول کے بھائی دانش کی مدعیت میں سیف آاور عاصم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔