معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، نوجوان شدید زخمی

نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ) معمولی تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی، فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ مسلم پارک کے رہائشی طاہر ولد صفدر اور صدام کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ اس دوران صدام اور اس کے ساتھیوں نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں طاہر ولد صفدر شدید زخمی ہو گیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ شدید زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔