لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن کے علاقے میں دوست نے کھانے کے دوران تلخ کلامی پر 20سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی ہو گیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن میں ہوٹل پر کھانے کے دوران تلخ کلامی پر عرفان نامی نوجوان نے طیش میں آکر 20 سالہ علی مہد کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی پولیس کاکہنا ہے کہ زخمی نوجوان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں