تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ)قصور کے علاقہ تھہ شیخم کے نواحی علاقہ نند کا تکیہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا گیا۔مدعی ساجد جاوید نے تھانہ تھہ شیخم کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی کہ اس کا بھائی محمد امجد گھر سے باہر آیا تو اس کی ملزم شفاقت نعیم عرف ساقوسے مبینہ طور پر کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی، مشتعل ملزم نے مبینہ طور پر اپنا پستول نکالا اور محمد امجد کو دو گولیاں ماریں،جس سے وہ زخمی ہوگیا۔مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ تھہ شیخم نے ملزم شفاقت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔