تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم عباس اور اکبر کی فائرنگ سے نوجوان چاند زخمی ہوا۔نوجوان چاند کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔