کاہنہ پولیس نے 2 رکنی جھپٹا مار گروپ گرفتار کر لیا

ملزمان  سے ناجائز اسلحہ،موٹر سائیکل اور 2 چھینے گئے موبائل برآمد
 لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے 2 رکنی جھپٹا مار گروپ کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان ملکر راہ چلتے لوگوں کے پرس ،موبائل اور نقدی چھین کر فرار  ہو جاتے تھیملزمان کاہنہ، رائیونڈ کے گردونواح میں وارداتیں کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ،موٹر سائیکل اور 2 چھینے گئے موبائل برآمد کر لئے گئے گرفتار ملزمان میں عبداللہ اور عظیم  شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن کی جانب سیسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او کاہنہ اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متحرک سٹریٹ کریمنلز کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے