دو رکنی جھپٹا مار گینگ گرفت میں آ گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی جھپٹا مار سنیچر گینگ کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان راہ چلتے شہریوں سے پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھیگرفتار ملزمان وارداتوں کے لیے چوری شدہ موٹر سائیکل استعمال کرتے تھے اور لاہور کے مختلف علاقوں میں سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایک موٹر سائیکل اور مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت اعظم اور بلال کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور سب انسپکٹر عمران سمیت پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔