چور اور جھپٹا مار گروپ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور اور جھپٹا مار گروپ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے 2 رکنی گروپ کو ایف سی کالونی سے گرفتار کیاملزمان مختلف علاقوں میں راہ گیروں کی ریکی کرتے تھیملزمان جھپٹے سیموبائل فونز اور پارک کے گئی موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہو جاتے تھیملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری کا موبائل فون چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان چوری، ڈکیتی، جھپٹا کی 49 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون۔چوری شدہ 2 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ملزمان سے 1 لاکھ سے زائد نقدی اور 2 پستول بھی برآمد کئے گئے ۔ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان صدیق، ناظم کیخلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے