لاری اڈا :2 رکنی جھپٹا مار گینگ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دورکنی جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان راہ چلتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کو نشانہ بناتے اور جھپٹا مار کر فرار ہو جاتے تھے۔ وارداتوں کے دوران ملزمان موٹر سائیکل اور اسلحہ کا استعمال کرتے تھیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فون، نقد رقم اور اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ حسن عرف حسینی اور اس کا ساتھی نبیل شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور لاہور کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس پی سٹی نے ایس ایچ او لاری اڈہ نسیم خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔