2 رکنی متحرک جھپٹا مار اور موٹر سائیکل چور گینگ حوالات بند

 لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی متحرک جھپٹا مار اور موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں بلاول اور ہارون شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد انہی موٹر سائیکلوں پر شہر کے مختلف علاقوں میں اسنیچنگ اور جھپٹا مار وارداتیں کرتے تھے۔ چند روز قبل بھی ملزمان نے ایک راہ چلتی خاتون سے پرس چھیننے کی واردات کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس اور شناخت کیا گیا، جبکہ فوٹیج میں ملزم کو واردات کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان راہ چلتی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ گینگ گلی محلوں میں پیدل جبکہ مرکزی شاہراہوں پر موٹر سائیکل اور اسلحہ استعمال کرتا تھاپولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ایس پی سٹی عاطف امیر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ، سب انسپکٹر منیب اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔