میرٹ پرسمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:سید ذیشان رضا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیامیٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی صدرڈویڑن کے ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن اور انچارج انویسٹی گیشنز نے بھی شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق سید ذیشان رضا نے پینڈنگ روڈز، سنگین نوعیت کیزیر تفتیش مقدمات اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں بارے تفصیلی جائزہ لیاناقص تفتیش اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے انچارجز کی سرزنش اور وارننگ دی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں، بیرون ملک فرار اشتہاری ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری یقینی بنائی جائے گیسپروائزری افسران اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے متعلق روذانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ حاصل کریںفنانشل کرائم کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات کو یکسو کیا جائیڈی ایس پی انویسٹی گیشنز سنگین نوعیت کے مقدمات کیملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے تفتیشی افسران سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کریں،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائیچالانی تناسب میں بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، میرٹ پرسمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تاکہ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جاسکے،پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائیشہریوں کے مسائل کا حل اور میرٹ پر تفتیش اولین ترجیحات میں شامل ہے