ناقص تفتیش ، کئی انچارجز کی سرزنش ، شو کاز نوٹس

 انویسٹی گیشن ونگ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد، شہریوں کے مسائل کی شنوائی
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر انویسٹی گیشن ونگ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں انچارج کمپلینٹ سیل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں نے فرداً فرداً اپنی شکایات اور مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنیایس ایس پی محمد نوید نے شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کییایس ایس پی انویسٹی گیشن نے چند شکایات پر متعلقہ افسران کو کال کر کے احکامات جاری کئے، ناقص تفتیش پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہیبروقت انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہیشہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی سے ٓہی امن وامان کا قیام ممکن ہے، مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہیشہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہیافسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، کارکردگی مزید بہتر بنائیں، شہریوں کی مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں