لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔کھلی کچہری میں انچارج کمپلینٹ سیل محمد اکمل، پی ایس او محمد اویس ریڈرفوکل پرسن SSOIU اور انچارج تبدیلی تفتیش بورڈ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے فرداً فرداً اپنے شکایات اور مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے،ایس ایس پی محمد نوید نے شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ناقص تفتیش پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نویدکے مطابق کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہیبروقت انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہیشہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہیمقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہیشہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہیافسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، کارکردگی مزید بہتر بنائیں،عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔