زیادتی ، ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں: ایس ایس پی
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاڈیفنس اور گارڈن ٹاؤن سرکلز کے ڈی ایس پیز اور انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا،ناقص کارکردگی پر متعدد تھانوں کے انچارجز کی سرزنش اور وارننگز دی گئی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،افسران فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیں،خواتین سے ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تا کہ ملزم سخت سزا دلوائی جا سکے،پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن مزید بہتر بنایا جا ئے افسران شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں،