تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہیایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقادکیا کھلی کچہری میں انچارج کمپلینٹ سیل، پی ایس او، پی اے اور ریڈرفوکل پرسن ایس ایس او آئی یواور انچارج تبدیلی تفتیش بورڈ سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے فرداً فرداً اپنی شکایات اور مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیاایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے،ایس ایس پی محمد نوید نے شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ناقص تفتیش پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہیبروقت انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہیشہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے، مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہیشہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہیافسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، کارکردگی مزید بہتر بنائیں، شہریوں کی مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںعوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں