ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کی سرزنش، شوکاز نوٹسز جاری

عوامی مسائل کے حل کے لیے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں:ایس ایس پی محمد نوید
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر لاہور پولیس کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہیایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں انچارج کمپلینٹ سیل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے فرداً فرداً اپنے مسائل اور شکایات سے ایس ایس پی محمد نوید کو آگاہ کیا۔ انہوں نے تمام شکایات باقاعدہ سنی اور متعدد معاملات پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ چند کیسز میں ایس ایس پی نے ذمہ دار افسران کو فون پر فوری کارروائی کی ہدایات بھی دیں۔ناقص تفتیش پر بعض تفتیشی افسران کی سرزنش کرتے ہوئے ان کے خلاف شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔ ایس ایس پی نے افسران کو واضح ہدایت کی کہ مقدمات کی یکسوئی صرف میرٹ پر کی جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا ہے شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی سے ہی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔ عوام الناس کی تفتیشی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہیعوام کو تحفظ اور میرٹ پر انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح  ہے