الیکٹریشن حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی فیز ون میں الیکٹریشن حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق ڈیفنس بی فیز ون کے علاقے زیرتعمیر میں 75 سالہ بزرگ الیکٹریشن دورانِ کام دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیامتوفی کی شناخت مسعود غوری کے نام سے ہوئی ہے جو ٹاؤنشپ کا رہائشی تھا پولیس اور ایدھی رضاکار موقع پر پہنچے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیاجسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آبائی گھر منتقل کر دیا گیا۔