بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو جرمانہ کیا گیا ،والدہ کو دل کی تکلیف ہو گئی
موٹروے پولیس افسروں نے ریسکیو ایمبولینس بلائی ،ڈاکٹر کی وفات کی تصدیق
انکوائری ہو رہی، پٹرولنگ افسروں کی کوتائی ہوئی تو کارروائی ہوگی :سیکٹر کمانڈر
لاہور(کرائم رپورٹر)قومی شاہراہ پر ساہیوال کے خاتون کا حرکت قلب بند فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا عاطف شہزاد سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس کے مطابق ساہیوال کے قریب ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو روکا گیا تھاجرمانہ پیمنٹ کے بعد موٹرسائیکل سوار روانہ ہورہا تھااسی دوران موٹرسائیکل سوار کی والدہ کو اچانک تکلیف ہوئی موٹروے پولیس افسران نے فوری طور پر ریسکیو 1122ایمبولنس کو مطلع کیاریسکیو 1122 خاتون کو ہسپتال شفٹ کیا جہاں ڈاکٹرز نے وفات پا جانے کی تصدیق کر دی موٹرویپولیس اس واقع مکمل طور پر انکوائری کر رہی ہیاگر کوتاہی پٹرولنگ افسران کی ثابت ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔