وارڈن رضوان حرکت قلب بند ہونے سے خالقِ حقیقی سے جاملے

لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن رضوان حرکت قلب بند ہونے سے خالقِ حقیقی سے جاملے،ٹریفک وارڈن رضوان گھر میں موجود تھے کہ دل کی دھڑکن بند ہوئی،ٹریفک وارڈن رضوان سیکٹر خیابان جناح میں تعینات اور پتوکی کے رہائشی تھے،سی ٹی او لاہور سمیت سینئر افسران کا رضوان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،دکھ، غم اور قرب کی اس گھڑی میں لاہور ٹریفک پولیس لواحقین کے ساتھ ہے، عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ رضوان فرض شناس، ایماندار اور محنتی آفیسر تھے۔