2 نامعلوم لاشیں،شہری حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا

لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ مغلپورہ اور چوہنگ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی کے مطابق مصری شاہ فاروق گنج کے علاقہ سے 65 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا مغلپورہ میں لال پل کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی اور نواں پل کا رہائشی تھا جبکہ چوہنگ کے علاقہ ضمیر ٹائون میں 70 سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا70 سالہ بزرگ شہری حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوا شناخت غلام صابر کے نام سے ہوئی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔