اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جہاں انہوں نے آج پیشی کے لیے مہلت مانگی۔
سماعت کی کارروائی
علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہورالحسن عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ:"آج آپ کے حکم کی تعمیل ہو گی، تھوڑا سا وقت دیں۔"جج مبشر حسن چشتی نے کہا:"آپ وقت لیں، بس علی امین کو پیش کر دیں۔"
سیکیورٹی کی صورتحال
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ:"سیکیورٹی آچکی ہے، جیسے ہی گرین سگنل ملے گا، علی امین گنڈاپور پہنچ جائیں گے۔"عدالت نے علی امین گنڈاپور کی پیشی تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
پس منظر
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان قلمبند نہیں ہو سکا تھا۔