شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ

شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

یہ کیس تھانہ بھارہ کہو میں درج کیا گیا تھا، جہاں علی امین گنڈاپور پر شراب اور اسلحہ کی برآمدگی کے الزام عائد کیے گئے تھے۔ سماعت کے دوران، وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں اور عدالت سے درخواست کی کہ وہ پہلے بریت کی درخواست پر فیصلہ کرے، جس کے لیے حاضری ضروری نہیں۔عدالت نے وکیل کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آئندہ سماعت پر علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہوں، ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جائیں گے۔اس کیس کی مزید سماعت 26 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔