سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیرحاضری کے سبب عدالت نے یہ وارنٹس جاری کیے ہیں۔اس کے علاوہ، عدالت نے آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔