بڑے ڈیم مہنگے پڑتے ہیں، چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں: شیری رحمان

بڑے ڈیم مہنگے پڑتے ہیں، چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں: شیری رحمان

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے ڈیمز کی تعمیر مہنگی پڑتی ہے، جن کے لیے نہ بجٹ دستیاب ہے اور نہ ہی فنانسنگ ممکن ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر موقف
شیری رحمان نے کہا کہ:پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر اپنا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑنا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تجاویز کو صرف کاغذی کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے۔
چھوٹے ڈیمز کی تجویز
انہوں نے کہا کہ:انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) کی اجازت کے بغیر تعیمرات کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔دریائے سندھ کی روانی متاثر کیے بغیر چھوٹے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے۔
بھارتی حکومت پر تنقید
بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا:"بھارتی حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی کہ اپنی شکست عوام کو کیسے سمجھائے، مودی حکومت کو پاکستان کے خلاف اپنی ناکامی پر پریشانی کا سامنا ہے۔"