تربیلا ڈیم 94 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد بھر گیا، دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا ڈیم 94 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد بھر گیا، دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب

ویب ڈیسک: تربیلا ڈیم اپنی گنجائش کے 94 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم کا موجودہ لیول 1544.00 فٹ جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ حد 1550.00 فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کی صورتحال
منگلا ڈیم کا موجودہ لیول 1203.25 فٹ ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ حد 1242.00 فٹ ہے۔

دریاؤں کی صورتحال
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج اہم مقامات پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔دریائے چناب اور راوی کے اہم ملحقہ نالوں میں بھی بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
برساتی نالے
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق کوہ سلیمان/ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی برساتی نالوں اور رود کوئیوں میں کسی قسم کا بہاؤ موجود نہیں ہے۔