ویب ڈیسک: پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے امریکا کے شہر میامی میں قومی ٹیم کے شاندار استقبال پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔
حارث رؤف کا سوشل میڈیا پیغام
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں حارث رؤف نے کہا:"ہماری ابھی میامی میں لینڈنگ ہوئی اور یہاں پر بے مثال استقبال ہوا۔ ہمیں شاندار پروٹوکول ملا۔"انہوں نے مزید کہا کہ "اس سے پہلے کبھی یہاں ایسا پرتپاک استقبال نہیں ہوا تھا، ہم پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کی جانب سے اس عزت و احترام پر شکرگزار ہیں۔"
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز
پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف:
3 ٹی ٹوئنٹی میچز: یکم، 3 اور 4 اگست
3 ون ڈے میچز: 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
یہ سیریز امریکا کے مختلف گراؤنڈز پر کھیلی جائے گی، جو پاکستان کرکٹ کے عالمی مداحوں کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔