ٹی 20 سیریز: پاکستانی کرکٹ ٹیم امریکا میں، میامی میں شاندار استقبال

ٹی 20 سیریز: پاکستانی کرکٹ ٹیم امریکا میں، میامی میں شاندار استقبال

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ امریکا پہنچ گیا۔

اسکواڈ کی آمد:
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی دو گروپوں میں امریکی شہر میامی پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

میچز کا شیڈول:
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔
حارث رؤف کا ردعمل:
فاسٹ بولر حارث رؤف نے غیر معمولی استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا:"ہمیں بہت پروٹوکول ملا، امریکا میں پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا۔ پلیئرز کو جہاز سے اترتے ہی پروٹوکول دیا گیا اور سکیورٹی گاڑیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچایا گیا۔"