صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی سماعت میں میچ ریفری کے سامنے شاندار موقف

صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی سماعت میں میچ ریفری کے سامنے شاندار موقف

پاکستان کرکٹرز صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی میچ ریفری کے سامنے سماعت مکمل ہو گئی، جس میں دونوں نے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا۔

ذرائع کے مطابق سماعت کا مرکزی موضوع حارث رؤف کا "0-6" اشارہ اور صاحبزادہ فرحان کی "گن سیلیبریشن" تھا، جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراضات اٹھائے تھے۔حارث رؤف نے میچ ریفری رچی رچرڈسن کو بتایا کہ "0-6" کا اشارہ صرف شائقین کی طرف تھا اور اس کا کوئی اور مطلب نہیں۔ اس پر ریفری نے واضح کیا کہ بھارتی بورڈ کو یہ اندازہ نہیں ہو رہا کہ اشارہ کس چیز سے متعلق ہے، جس پر حارث نے موقف دو ٹوک انداز میں پیش کیا۔صاحبزادہ فرحان نے بھی اپنی پوزیشن واضح کی اور کہا کہ پٹھان کلچر میں خوشی کے اظہار کے لیے گن سیلیبریشن کی جاتی ہے۔

 انہوں نے ماضی میں دھونی اور کوہلی کی اسی طرح کی سیلیبریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے عمل میں کوئی نیا یا غیر مناسب بات نہیں تھی۔میچ ریفری نے سماعت کے اختتام پر کہا کہ مخالف ٹیم اور بورڈ کو اعتراض ہے اور اس معاملے پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی سماعت مکمل ہو چکی ہے اور آئی سی سی کسی بھی وقت اس کیس پر فیصلہ سنا سکتی ہے۔