اسلام آباد : ایس پی نے گن مین سے بندوق چھین کر خود کو گولی مارلی ہسپتال میں چل بسے

 فون سننے کے بعد ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے اپنے سینے پر پستول سے گولی ماری
ایس پی عدیل اکبر 46 کامن کے افسر تھے، ا ن کا تعلق کامونکی سے ہے‘خودکشی کی تحقیقات
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ طور پر خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے گن مین سے بندوق چھین کر خود کو گولی ماری۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے  ایس پی عدیل اکبر کو  زخمی حالت  میں  پمز  ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔عدیل اکبر  اسلام  آباد  پولیس میں  بطور ایس پی انڈسٹریل ایریا خدمات سر انجام دے  رہے تھے، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک فون سننے کے بعد ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے خود کو سینے پر پستول سے گولی ماری۔ایس پی آئی نائن عدیل اکبرکو آخری کال کس کی آئی؟ اس حوالے سے اعلی سطح پر تحقیقات جاری  ہیں جب کہ ایس پی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی کے آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا، اسپتال ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ایس پی آئی نائن عدیل اکبر کا پوسٹمارٹم کرانے کے حوالے سے آئی جی علی ناصر رضوی خود پمز اسپتال میں موجود رہے