فیصل آباد: خلع لینے پر بیوی کو قتل کرکے خودکو گولی مارلی

مقتولہ شازیہ نے جیل پولیس ملازم تنویر کیساتھ پسند کی شادی کی تھی
فیصل آباد (آئی این پی)جیل پولیس ملازم نے خلع لینے پر بیوی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق طلاق یافتہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد جیل پولیس ملازم تنویر الیکٹریشن نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔مقتولہ شازیہ نے جیل پولیس ملازم تنویر کیساتھ پسند کی شادی کی تھی شادی کے بعد مقتولہ شازیہ نے تنویر سے عدالت کے ذریعے خلع لے لیا تھا۔ مبینہ طور پر خود کشی کرنیوالے جیل پولیس ملازم نے شازیہ کے گھر داخل ہو کر اسے قتل کیاوقوعہ تھانہ سٹی کی حدود علوی پارک میں پیش آیا۔پولیس تھانہ سٹی نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس تھانہ سٹی نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔