پشاور(آئی ا ین پی)خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا، وزیر اعلی کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور خود واقعے کی نگرانی کر رہے ہیں اور مسلسل متعلقہ انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق وزیراعلی نے قبائلی عمائدین کا جرگہ پشاور طلب کیا ہے، جس میں عمائدین کے تحفظات سنے جائیں گے