پنجاب حکومت جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے،زخمی افراد کو 5،5 لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کرے گی

سانحہ کاہنہ تعلیمی اداروں،ٹیوشن سنٹرز کیخلاف شکنجہ
ٹیوشن سنٹرز، اکیڈمیز اور تعلیمی عمارتوں کی حالت جانچنے کے لیے ہنگامی اقدامات،ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے  سے زیادہ تر اموات بچوں کے سروں پر اینٹیں اور بھاری ملبہ گرنے کے باعث ہوئیں:  ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش
لاہور(کرائم رپورٹر)سانحہ کاہنہ کے بعد تعلیمی اداروں،ٹیوشن سنٹرز کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔  المناک حادثے کے بعد محکمہ تعلیم نے شہر بھر میں قائم ٹیوشن سنٹرز، اکیڈمیز اور تعلیمی عمارتوں کی حالت جانچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی گئی ہے، جس میں حادثے کی ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مخدوش اور کمزور چھت پر اضافی بوجھ پڑنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھت پر مٹی، ٹائلیں اور مزدوروں کی موجودگی سے وزن بڑھ گیا، جسے کمزور ڈھانچہ برداشت نہ کر سکا اور چھت منہدم ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت کمرے میں 21 طالب علم موجود تھے۔ چھت گرنے سے سیمنٹ، مٹی، لوہے اور اینٹوں کا ملبہ بچوں پر آ گرا، جس کے باعث قیمتی جانوں کا نقصان ہواابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر اموات بچوں کے سروں پر اینٹیں اور بھاری ملبہ گرنے کے باعث ہوئیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق کم عمر بچوں کی کھوپڑی نسبتاً نازک ہونے کے باعث شدید چوٹیں جان لیوا ثابت ہوئیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں 14 بچوں کی ہلاکت کی ابتدائی وجوہات کا جائزہ بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ ماہرین کی آراء￿  کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے حکومت نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔کاہنہ میں ایک ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں بچوں کے جاں بحق ہونے پر پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے پنجاب حکومت کے مطابق جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ زخمی افراد کو 5،5 لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو فوری طور پر ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا گیا ہیوزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر ذیشان ملک کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی ادائیگی کے
 احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور امدادی عمل جلد شروع کیا جائے گاحکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔