موٹر وے حادثہ: جاں بحق افراد کی گاڑی سے ملے ایک کروڑ روپے لواحقین کے حوالے

   لاہور(آئی این پی )موٹر وے حادثے میں جاں بحق افراد کی گاڑی سے ملنے والے ایک کروڑ روپے لواحقین کے حوالے کردئیے گئے۔موٹر وے پولیس ایم تھری نے ایمان داری کی ایک اور مثال قائم کردی ، جس میں حادثہ کا شکار ہونے والی کار سے ملنے والے ایک کروڑ روپے جاں بحق افراد کے لواحقین کے حوالے کردیے گئے۔ترجمان کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی کار ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی تھی،تلاشی لینے پر کار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز ملے تھے۔حادثے کے شکار 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے بعد سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات پر لواحقین سے رابطہ کیا گیا اور ڈی ایس پی حمید اللہ نیازی نے اپنی نگرانی میں ایک کروڑ روپے اور دیگر قیمتی اشیا لواحقین کے حوالے کیں۔