ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LDA) طاہر فاروق نے بھاٹی چوک میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد فوری اور سخت کارروائی کی۔
پروجیکٹ ٹیم معطل: پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سب انجینئر کو معطل کر دیا گیا
کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی: ڈی جی ایل ڈی اے نے فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی
نجی کمپنی اور نیسپاک: شوکاز نوٹس جاری، ریزیڈنٹ انجینئر کی معطلی اور محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی
منصوبے میں نیسپاک ٹیم کے کردار کو بھی انکوائری میں شامل کرنے کا فیصلہ
ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق یہ اقدامات حادثے کی وجوہات معلوم کرنے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔