پنجاب میں منظم مین ہول چور مافیا کے متحرک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سخت قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے واسا پنجاب کو اہم احکامات جاری کیے ہیں، جس کے تحت مین ہول کورز چوری کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قید و جرمانے کیے جائیں گے۔نورالامین مینگل کے مطابق دھندے میں ملوث عناصر پر 1 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، اور ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے تمام اضلاع کی سپیشل برانچ ٹیموں کی مدد لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام ایم ڈی واسا اپنے اضلاع میں مافیا کا سراغ لگانے میں اپنا کردار ادا کریں، جبکہ خصوصی ٹیموں کے ذریعے موجودہ مین ہولز کی فوری نشاندہی مکمل کی جائے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے واضح کیا کہ مین ہول کورز کی چوری میں نشے کے عادی افراد کی تعداد کم ہے اور زیادہ تر معاملہ منظم مافیا سے جڑا ہے، اس لیے مین ہول مافیا کو شکنجے میں لانے کے لیے سخت قوانین متعارف کروائے جائیں گے۔