اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آنکھوں کا معائنہ طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں کیا، جس کے بعد معمولی طبی کارروائی کے لیے انہیں پمز منتقل کیا گیا۔
طبی ماہرین کی سفارش کے بعد گذشتہ ہفتے کی رات بانی چیئرمین کو پمز لے جایا گیا۔کارروائی کے دوران بانی چیئرمین کی صحت ٹھیک رہی اور تمام ضروری ہدایات کے ساتھ انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام قیدیوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور یہ قوانین کے مطابق ہوتا ہے۔طبی کارروائی بانی چیئرمین کی تحریری رضامندی اور ماہرین کی سفارش پر کی گئی۔