اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق اپنے کمنٹس جمع کرا دیے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام میڈیکل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ کمنٹس عمران خان کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست پر جمع کرائے گئے۔عدالت نے نوٹ کیا کہ عمران خان کی آنکھوں کے پی ایمز (Pakistan Institute of Medical Sciences) میں معائنے کی رپورٹ ابھی عدالت میں جمع نہیں کرائی گئی۔ اس سلسلے میں عدالت نے وکلاء صفائی اور سرکاری پراسیکیوٹر کو 7 فروری کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔مزید برآں، جیل اڈیالہ کی جانب سے کمنٹس جمع کرانے کے بعد عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔