عمران خان اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، خصوصی میڈیکل ٹیم واپس روانہ

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، خصوصی میڈیکل ٹیم واپس روانہ

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں خصوصی میڈیکل ٹیم نے الگ الگ طبی معائنہ کیا، جس کے بعد ٹیم جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

جیل ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کے مطابق خصوصی میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر محمد عارف اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھا۔ ٹیم نے دونوں کا مکمل طبی معائنہ کیا، فالو اَپ چیکنگ کی اور ضروری ٹیسٹ بھی کیے۔طبی معائنے اور دیگر ضروری کارروائیوں کی تکمیل کے بعد خصوصی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طبی معائنے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو الگ الگ بلاکس میں منتقل کر دیا گیا۔