سری لنکا: امریکی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز ایرون جونز کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے بعد فوری طور پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے جونز پر پانچ خلاف ورزیاں عائد کی ہیں، جس میں میچ فکسنگ، مشکوک رابطے رپورٹ نہ کرنا، تحقیقات میں تعاون سے انکار اور شواہد چھپانا شامل ہے۔31 سالہ ایرون جونز اس وقت امریکا کے 18 رکنی کیمپ میں شامل تھے جو 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کر رہا ہے۔الزامات زیادہ تر 2023-24 کے ’بیم 10‘ ٹورنامنٹ سے متعلق ہیں، جبکہ دو الزامات بین الاقوامی میچز سے جڑے ہیں۔آئی سی سی نے جونز کو الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 دن کی مہلت دی ہے۔امریکی ٹیم نے ابھی تک ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا، تاہم جونز کی معطلی کے بعد وہ انتخاب کے لیے نااہل ہو گئے ہیں۔جونز نے 2019 میں ڈیبیو کے بعد امریکا کی جانب سے 52 ون ڈے اور 48 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، اور 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔