پی ایس ایل میں کون کون سے فیب فور بلے باز دکھائیں گے اپنی مہارت؟

پی ایس ایل میں کون کون سے فیب فور بلے باز دکھائیں گے اپنی مہارت؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جو روٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کرنے کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، متعدد فرنچائزز ٹورنامنٹ کے توسیع شدہ ایڈیشن سے قبل اپنی ٹیمیں مضبوط بنانے کے لیے جو روٹ کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، تاہم اب تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا۔پی ایس ایل میں عالمی کھلاڑیوں کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے، اور اس کے پیش نظر انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے آئندہ سیزن کے ڈرافٹ میں اپنا نام شامل کروا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، پی سی بی ڈرافٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ براہِ راست معاہدوں پر بھی غور کر رہا ہے، جس کے تحت فرنچائزز کو ڈرافٹ سے باہر دو بڑے غیر ملکی کھلاڑی سائن کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

34 سالہ جو روٹ بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے لیے جانے جاتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے 22 ہزار سے زائد بین الاقوامی رنز مکمل کر کے جدید دور کے عظیم بلے بازوں میں جگہ بنا لی ہے۔پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا، جس میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔