پی ایس ایل 11: سیالکوٹ سٹالینز نے آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کو براہِ راست سائن کر لیا

پی ایس ایل 11: سیالکوٹ سٹالینز نے آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کو براہِ راست سائن کر لیا

آسٹریلوی مایہ ناز بلے باز سٹیو سمتھ کو پی ایس ایل 11 کے لیے سیالکوٹ سٹالینز نے براہِ راست سائن کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سمتھ نے بہتر آفرز اور ٹیم مینجمنٹ دیکھ کر سیالکوٹ کا انتخاب کیا ہے۔ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ سٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جس کا اعلان ٹیم نے سوشل میڈیا پر پہلے ہی کر دیا تھا۔سیالکوٹ سٹالینز پی ایس ایل 11 کی دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے اور اسے OZ Developers نے خریدا ہے۔ ٹیم کا آفیشل نام Sialkot Stallionz رکھا گیا ہے تاکہ شہر کی کرکٹ وراثت کو زندہ رکھا جا سکے۔سٹیو سمتھ نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اور پی ایس ایل میں کھیلنے کی ان کی دلچسپی پہلے بھی سامنے آ چکی تھی۔ اگر یہ ڈیل حتمی ہو جاتی ہے، تو یہ پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی سائننگز میں شمار ہوگی۔