آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کے والد گورڈن کی وفات

آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کے والد گورڈن کی وفات

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری نے اپنے انسٹاگرام پر اطلاع دی ہے کہ ان کے والد گورڈن کا انتقال ہو گیا ہے۔

 کیری نے 2023-24 کے سیزن کے دوران ایک میچ کے بعد ایم سی جی کے چینجنگ روم میں اپنے والد کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی۔ایلکس کے والد گورڈن کو 2021 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اور اسی وجہ سے وہ کیری کے 2021 کی ایشز سیریز میں گابا میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ایلکس کیری اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے، کیونکہ وہ اپنے والد کے انتقال کے بعد خاندان کے ساتھ وقت گزاریں گے۔