ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل عثمان طارق کی بولنگ نے بھارتی حلقوں میں سنسنی پیدا کر دی ہے۔
پاکستان کے اسپن اٹیک میں ابرار احمد، محمد نواز اور صائم ایوب پہلے ہی خطرناک تصور کیے جاتے ہیں، لیکن عثمان طارق کی شمولیت نے بھارت کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کو چکرا دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ویڈیو میں سابق بھارتی آف اسپنر ایشون نے مشورہ دیا کہ اگر عثمان طارق بولنگ کے دوران رکے تو بلے باز کو وکٹ سے ہٹنے کا حق ہے، تاکہ امپائر اور بولر دونوں پر دباؤ بڑھے۔ایشون نے عثمان طارق کو پاکستان کا ’اکا‘ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح ’اکا‘ اپنا کام نہیں کر پائے گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی قانونی لیب نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو دو مرتبہ کلیئر کیا ہے۔