آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ کو حالیہ دنوں میں کئی مشکلات کا سامنا ہے۔
پرتھ ٹیسٹ سے قبل گولف کھیل کر کمر کی تکلیف کا شکار ہونے کے بعد اب انہوں نے ایک اور تنازع کا سامنا کیا ہے۔ عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ کی پچ کے بارے میں ویری گڈ قرار دی جانے والی پچ پر نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں، جس کی وجہ سے وہ مشکل میں پھنس گئے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، کرکٹ آسٹریلیا اس معاملے میں وضاحت طلب کرے گا، کیونکہ عثمان خواجہ نے اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے پر گفتگو کے دوران پچ کے بارے میں غیر مناسب تبصرہ کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو عوامی سطح پر ایسے تبصرے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔مزید برآں، آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا برسبین ٹیسٹ سے قبل عثمان خواجہ سے باضابطہ وضاحت مانگ سکتا ہے، اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔
عثمان خواجہ کو ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ سے پہلے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہے۔ پرتھ ٹیسٹ کے دوران گولف کھیلنے اور اس کے نتیجے میں کمر کی تکلیف کا شکار ہونے پر بھی انہیں سخت تنقید کا سامنا رہا ہے۔پرتھ ٹیسٹ میں اوپننگ کے لیے عثمان خواجہ کو دستیاب نہیں تھے، اور سابق کرکٹرز و ماہرین نے ان کی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے یا انہیں ڈراپ کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔یاد رہے کہ 4 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشیز سیریز کے ڈے اینڈ نائٹ برسبین ٹیسٹ کے لیے عثمان خواجہ کو اسکواڈ میں شامل رکھا گیا ہے، اور وہ سیریز میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔