راولپنڈی: پتنگ کی ڈور سے سٹی ٹریفک وارڈن زخمی

راولپنڈی: پتنگ کی ڈور سے سٹی ٹریفک وارڈن زخمی

راولپنڈی: ڈیوٹی سے واپس آتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن محمد اسرار پتنگ کی ڈور کے حادثے میں زخمی ہو گئے۔

حادثہ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور پر پیش آیا۔ہیلمٹ اور کالر کے باعث وارڈن شدید چوٹ سے محفوظ رہے، تاہم آنکھ کے قریب ناک پر ڈور لگنے سے کٹ گیا۔ریسکیو 1122 نے فوری طور پر وارڈن کو طبی امداد فراہم کی۔