راولپنڈی: پتنگ کے ڈور سے 5 سالہ بچے سمیت 2 زخمی، مقدمہ درج

راولپنڈی: پتنگ کے ڈور سے 5 سالہ بچے سمیت 2 زخمی، مقدمہ درج

راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں پتنگ کے دھاتی ڈور کے باعث 5 سالہ ابوبکر کی گردن پر گہرا زخم آیا، جبکہ اس کا ایک سالہ بھائی دانیال بھی زخمی ہوگیا۔

دونوں بچے ماموں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔پولیس نے دونوں بچوں کے زخمی ہونے پر ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت درج کیا گیا، جبکہ نامعلوم پتنگ باز کے خلاف اینٹی کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعہ بھی شامل کی گئی۔زخمی بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، علاج کے بعد دونوں بچے گھر واپس منتقل کر دیے گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم پتنگ باز کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے گئے ہیں۔