امریکی جارحیت کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار، فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ایران

امریکی جارحیت کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار، فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ایران

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہمیشہ شفاف اور منصفانہ جوہری معاہدے کا حامی رہا ہے، اور ایسا معاہدہ قابل قبول ہوگا جس میں جوہری ہتھیار شامل نہ ہوں اور ایران کے جائز حقوق یقینی بنائے جائیں۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا کہ اگر امریکا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرے تو امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی امریکی حملے کا ایرانی ردعمل فوری، مکمل اور مثال بننے والا ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بڑا امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی قیادت طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ بیڑا ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔