ایرانی افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں: ابراہیم عزیزی

ایرانی افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں: ابراہیم عزیزی

تہران: ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج جنگ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔

جاری بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ معمولی غلطی کا انتظار کر رہی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی کوشش کی تو انہیں پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور عبرت ناک ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی عہدیدار کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔