میدانِ جنگ میں خاموشی کے دوران بھی انگلی ٹریگر پر ہے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

میدانِ جنگ میں خاموشی کے دوران بھی انگلی ٹریگر پر ہے: ایرانی پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (اسلامی انقلابی گارڈ کور) نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود ملک کی مسلح افواج ہر وقت مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہیں۔

یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں پاسداران نے جنگ بندی کو “میدانِ جنگ کی خاموشی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران بھی ان کی انگلی ٹریگر پر ہے اور وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کشیدگی دوبارہ بڑھی تو مخالفین کو سخت ردعمل اور بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔