پاکستان دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے:ایاز صادق

پاکستان دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے:ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ تکبیر کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی قومی غیرت، خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے۔ایاز صادق نے واضح کیا کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکے نہ صرف ملکی تکنیکی مہارت کا مظہر ہیں بلکہ یہ قومی اتحاد کی بھی علامت ہیں، جو ملک کو ہر طرح کے چیلنجز سے ناقابل شکست بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ایک مضبوط عسکری طاقت نہیں بلکہ ایک ایسا ملک ہے جو اپنے قومی اتحاد کی بنیاد پر ناقابل تسخیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن، باوقار اور خودمختار ریاست ہے جو اپنے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم یومِ تکبیر کے پیغام کو زندہ رکھیں گے اور ملک کو مزید محفوظ اور خودمختار بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ایاز صادق نے قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی دفاعی طاقت کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ پاکستان ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔